لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستان بار کونسل کے ممبران نے حکومت کی آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف مہم جوئی کی بھی مذمت کی ہے۔ رکن پاکستان بار کونسل عابد زبیری، شفقت محمود چوہان، اشتیاق احمد خان، شہاب سرکی، منیر احمد کاکڑ،عابد حسین ساقی اور طاہر فراز عباسی نے قرار داد میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، حکومت کا آئی ایس آئی کو اس قدر اختیار دینا خطرناک اور غیر منصفانہ ہے۔