اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر)کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی)طورخم بارڈرپر ایف آئی اے اپنی تحویل میںلے گی۔ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی۔