• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ: مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کا مریض صحت یاب

سٹرلنگ (نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں نئی حیرت انگیز مائیکروویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے ایک مریض کی دونوں ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں۔74سالہ بیری میلڈ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہے اور انہوں نے دیکھا کہ پیروں کے السر کووڈ وبائی مرض کے دوران مسلسل خراب ہوتے گئے جب تک کہ سرجنوں نے کہا کہ ان کے پاس کٹوتی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔مریض جن کا نام مسٹر میلڈ ہے، کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ایک میڈیکل طالب علم تھا جس نے ان کی حالت کا مشاہدہ کرتے ہوئے مائکروویو علاج کو ایک اختیار کے طور پر پیش کیا اور نو ماہ کے علاج کے بعد وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں کورونا وبا کے دوران مسٹر میلڈ کے پاؤں پر ذیابیطس کی وجہ سے زخم نمودار ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت تشویش ناک حد تک بڑھ گئی تھی اور نوبت پیروں کو کاٹنے تک آگئی تھی تاہم اسٹرلنگ میں ’ایمبلیشن‘ نامی ادارے کی تیار کردہ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی Swift کے ذریعے زخموں کا کامیاب علاج کیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی میں مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے مائیکرو ویوز کی کم توانائی کی خوراک استعمال کی جاتی ہے۔
یورپ سے سے مزید