• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر جوہر کی اہلیہ کے انتقال پرمحمد غالب اور فہیم کیانی کی تعزیت

برمنگھم (پ ر )تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے تحریک کشمیر لندن کے صدر نذیر جوہرکی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے تعزیتی بیان میں تحریک کشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہمیشہ رہنے والی ذات صرف رب کائنات کی ذات ہے جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا باقی ہم سارے یہاں سے کوچ کر جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہاللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس عطا فرمائےاورنزیرجوہرانکےبچوں اور جملہ پسماندگان کوصبرجمیل عطافر مائے۔
یورپ سے سے مزید