اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر عبدالحمید سنجرانی کا سندھ سے بلوچستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہےFIAمیں تعینات اشرف زبیر صدیقی بارڈر مینجمنٹ امیگریشن ایڈوائزر بر طانیہ مقرر،5 ڈپٹی سیکر ٹری ٹرانسفر ہوگیا ، وزیراعظم نے ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 21کے افسر اشرف زبیر صدیقی کی بطور بارڈر مینجمنٹ امیگریشن ایڈوائزر، فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس، حکومتِ برطانیہ تقرری کی منظوری دی ہے۔ اشرف زبیر صدیقی کے تقرر کی منظوری ڈیپوٹیشن پر جوائننگ کی تاریخ سے 14 ماہ کیلئے ہے۔ ڈیپوٹیشن پیریڈ کی تکمیل پر اشرف زبیر صدیقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔