اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر3فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13لاکھ 2 ہزار79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔