• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹرنیٹیو ادویات پر ٹیکس واپس لیا جائے، کیمسٹ ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے الٹرنیٹیو ادویات پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ، ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے غلام ہاشم نورانی اور عبدالصمد بڈھانی کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر فیاض مگوں سے ملاقات کی اور آلٹرنیٹو ادویات پر لگائے جانے والے جی ایس ٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ آلٹرنیٹو ادویات پر جی ایس ٹی کو ختم کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ وفد نے بتایا کہ آلٹرنیٹو ادویات اور ہربل ہومیوپیتھک ادویات زیادہ تر متوسط طبقہ استعمال کرتے ہیں جس پر حکومت پاکستان نے جی ایس ٹی سمیت دیگر ٹیکس عائد کر دئیے ہیں جس سے ادویات مزید 20 سے 25 فیصد مہنگی ہو کر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید