لاہور ( جنرل رپورٹر ) میو ہسپتال میں تقریبا 10ارب روپے کی لاگت سے تزئیں وآرائش نگران حکومت کے دور میں کی گئی، جس میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، اے ایم ایس ایڈمن نے ایگزیکٹو انجینئر 5بلڈنگ ڈویژن کوخط لکھاہےکہ میں ایمرجنسی کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل استعمال ہواجس کی وجہ سے جگہ جگہ سے پانی کی لیکج ہورہی ہےاور دیواروں پر فنگس بن گیا ہے صفائی کے مسائل پیداہوگئے ہیں ، اے ایم ایس ایڈمن کی جانب سے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ ایمر جنسی میں ناقص میٹریل اور ناقص تزائیں و آرائش کا فوری طور پر غیرجانبدار آڈٹ کروایا جائے، اے ایم ایس ایڈمن میو ہسپتال ڈاکٹر ندیم چیمہ نے جنگ کو بتایا کہ نہ صرف ایمرجنسی جنسی بلکہ آئی ڈیپاڑٹمنٹ اور پیڈز ڈیپاٹمنٹ میں ہونے والی تزائین و آرائش کے دوران بھی ناقص میٹریل کا استعمال ہوا ہے ہم نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو اگاہ کر دیا ہے ڈیپارٹمنٹ ان نقائص کو دور کر رہی ہے ہم ان تمام کاموں کی غیر جانبدار پارٹی سے آڈٹ رپورٹ بھی تیار کروائیں گے۔