• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھت پرسویا شخص قتل، خاتون کی تشد دزدہ لاش برآمد

لاہور،چوہنگ(کر ائم رپو رٹر،کرائم رپورٹر سے،نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں حویلی کی چھت پر سوئے35سالہ جمشید کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ، شفیق آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے دوسرا نوجوان موسیٰ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا،اس سے قبل زخمی علی رضا بھی 2 روز قبل دم توڑ گیا تھا شفیق آباد کے علاقے میں چند روز قبل محلہ داروں کی لڑائی کے دوران وقاص اور وقار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے تھے۔رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 35 سالہ عورت کی گھر سے ہاتھ پا ئوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ،کنزہ اوراسکی 16 سالہ بیٹی فزا فیکٹری میں کام کرتی تھیں، فضا گھر پہنچی تو اسکی کی والدہ کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی ۔ خاتون عارف والا کی رہائشی تھی۔
لاہور سے مزید