لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسنن اور سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔ آئی جی نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے افسران کو شاباش دی۔آئی جی نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو سی سی ڈی کے لئے دفاتر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن موجود ہے ۔ آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر د ئیے۔