• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے،علماء

لاہور (خبرنگار ) سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی سکول بس میں دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں،،دہشتگردکسی کی معافی یارحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا،دہشتگرد کاروائیو ں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھار ت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی عبرت کا نشان بنا نا ہوگا،بھارت 10مئی کی عبرتناک شکست برداشت نہیں کر ر ہا ،حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرئے۔مجلس احرار اسلام کے رہنمائوں میاں محمد اویس، حاجی محمد ایوب میر، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر نے کہا کہ ہم اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں قائدین احرار نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ حملہ ایک انسانیت سوز، وحشیانہ اور ناقابل معافی جرم ہے ۔
لاہور سے مزید