لاہور (کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) غازی آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی اور 2بچے شدید زخمی ہو گئے۔ گھر کی عمارت اور ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا یا ، زخمیوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں ۔نظام آباد کے علاقے تاج پورہ میں گھر کی چھت گر نے سے 5افراد 3لڑکے،لڑکی اور ایک بچی زخمی ہوگئے ۔ کم عمر بچی کی حالت تشویشناک ہے ۔