لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابی ہی بڑا قومی فخر ہے۔ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے کا اعزاز بھی قومی اعزاز ہے۔ جنرل ایوب خان ازخود فیلڈ مارشل بن گئے تھے جبکہ جنرل عاصم منیر کو حکومت نے فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا ہے ، مودی کی فرسٹریشن بھارت کو مزید تباہ کرے گی۔ اب بھارت کی 7 شمال مشرقی ریاستیں اور خالصتان کی آزادی کی تحریکیں نیا رنگ لائیں گی ۔