• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول طلبہ کو مفت تعلیم، چار ٹیمیں تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز سندھ محمد افضال نے نجی اسکولوں میں کل زیر تعلیم طلبہ کو مفت تعلیم کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے مزید پیش رفت کرنے موثر اقدامات کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو نجی اسکولوں کا دورہ کر کے طلبہ کو سکولوں کی جانب سے فراہم کی گئی 10 فری شپ کا ڈیٹا اکھٹا اور اس کی جانچ پڑتال چیک کرینگی جس کے بعد ڈیٹا سی ایم ہاؤس کے فوکل پرسن کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔ تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ % فری شپ کا صحیح اور درست ڈیٹا اپنی دستخط اور مہر کے ساتھ فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ میں بھی جمع کروائیں جعلی (Fake) ڈیٹا دینے والے اداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کر کے متعلقہ بورڈ کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید