• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی، بھارتی نژاد ڈاکٹر جارج میتھو سے سڑک منسوب

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارتی نژاد ڈاکٹر جارج میتھیو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام پر ایک سڑک ہی منسوب کر دی ہے۔محکمہ بلدیات اور آمد و رفت (ڈپارٹمنٹ آف میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ) نے ابوظہبی میں ایک سڑک کا نام ڈاکٹر جارج میتھیو کے نام پر رکھا ہے۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی محنت کا اعتراف ہے۔ یہ سڑک المفراق میں شیخ شاکبوت میڈیکل سٹی کے قریب ہے۔ یہ سڑک اب جارج میتھیو اسٹریٹ کے نام سے جانی جائے گی۔ ڈاکٹر جارج میتھو 1972میں العین ریجن کے میڈیکل ڈائریکٹر اور 2001میں ہیلتھ اتھارٹی کے مشیر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ طب کے شعبے میں ان کے تعاون نے امارات میں صحت کی خدمات کو نمایاں طور پر ترقی دی اور ملک میں جدید طبی ثقافت کو فروغ دیا۔
اہم خبریں سے مزید