• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے7 ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر آئی ایم ایف کا شکریہ، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

مزمل اسلم : فوٹو فائل
مزمل اسلم : فوٹو فائل

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم  نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے پاکستان سے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 7 ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ  نیا آئی ایم ایف حقیقی مالیاتی پروگرام ریونیو موبلائزیشن اور قومی معاہدے پر مبنی ہے، آئی ایم ایف نے قومی معاہدے کے ذریعے معیشت کا چارٹر حاصل کرنے میں پاکستان کی بڑی مدد کی۔

مشیر کے پی نے کہا کہ آپ کی توجہ آمدنی میں اضافہ پر ہے، اخراجات معقولیت پر نہیں، آئی ایم ایف ابھی تک اعلیٰ پالیسی ریٹ پر اصرار کر رہا  ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ  مارکیٹ کو پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جا رہا،  کیا آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اوپن مارکیٹ پالیسی چلانے کے خلاف نہیں کیا، پالیسی ریٹ میں ریلیف سے حکومت کو بقایا جات "سر کلر ڈیٹ" کلئیر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس پروگرام سے بیرونی اکاؤنٹ کی پائیداری حاصل کی جاسکتی ہے، اس پروگرام سے مہنگائی میں کمی و ترقی میں بہتری کا دعویٰ انتہائی مشکوک ہے، آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، پروگرام کی پیشگی کارروائیاں متوسط طبقے کو بھی مارنے پر مرکوز ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ  ٹیکس کی بلند شرح سے سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، گزشتہ سال آئی ایم ایف مشن نے بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے پر زمان پارک کا دورہ کیا تھا،  بانی پی ٹی آئی نے مشن کو بتایا تھا آپ کا پروگرام ترقی اور مہنگائی کم کرنے کے خلاف ہے۔

قومی خبریں سے مزید