• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا کیس، نظرثانی کی اپیل کا فیصلہ نہیں کیا، اٹارنی جنرل

کراچی (این این آئی)اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ نہیں کیا، ابھی شارٹ آرڈر ہے، نظر ثانی کے حوالے سے کابینہ یا اعلی سطح پر گفتگو نہیں ہوئی۔یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ حکومت کریگی، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔
اہم خبریں سے مزید