• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کو تیار نہیں، سلامتی کونسل میں رپورٹ پیش

کابل،نیویارک(ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ) کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی پر اقوام متحدہ کی 15 ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کر دی گئی۔ سلامتی کونسل میں پیش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کو تیار نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے، افغانستان میں اس تنظیم کے ساڑھے 6ہزار جنگجو موجود، القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جارہی، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے، پاکستان میں حملےکرنے کیلئے ٹی ٹی پی کوافغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔یو این رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے، افغانستان میں القاعدہ کے کارندے پاکستان میں حملوں کیلئے ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سے ساڑھے 6ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں، جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پوری طرح سےآزاد ہیں۔یو این سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید