کراچی(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے نے جہاں عالمی توجہ سمیٹ لی ہے، وہیں سمپسن کارٹون میں ان کی جھلک بھی وائرل ہوگئی ہے۔کارٹون کی جانب سے اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی پیشگوئی کی گئی تھی حملے کے بعد سے سمپسن کارٹون کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سابق امریکی صدر کو لیٹے ہوئے اور آنکھیں بند کیے ہوئے تھے۔جبکہ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے، کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی سمپسن کارٹون پہلے ہی کر چکا ہے۔ اس قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کوفن میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے سمپسن کارٹون کی قسط ’بارٹ آف دی فیوچر‘ میں فلائنگ پاسٹ دکھایا گیا تھا، جس پر ’ٹرمپ 2024‘ درج تھا۔ جبکہ ساتھ سال بعد وہی منظر نامہ حقیقت میں بھی دیکھا گیا تھا۔