• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: 500 سال قدیم ’مٹکے والی سبیل‘ ایک بار پھر سج گئی

کولاج---فائل فوٹوز
کولاج---فائل فوٹوز 

محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی سبیل لگانے اور لنگر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی ملتان میں ہر سال اپنی مثال آپ ایک منفرد سبیل لگائی جاتی ہے جس کا سلسلہ 500 سال سے چلتا آ رہا ہے۔

ملتان کے علاقے حسین آگاہی بازار میں لگائی جانے والی اس سبیل کی انفرادیت یہ ہے کہہ اس میں مٹی کے برتنوں میں پانی بھر کر ساری رات کے لیے رکھ دیا جاتا ہے اور پھر صبح ٹھنڈا اور خوشبودار پانی لوگوں کو پلایا جاتا ہے۔

’مٹکے والی سبیل‘ کے نام سے مشہور اس سبیل کو لگانے والے قیصر عباس کا کہنا ہے کہ 5 صدیوں سے ان کے آباؤاجداد معصومینِ کربلا کی یاد میں یہ سبیل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔

قیصر عباس اپنے آباؤاجداد سے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ شہریوں کو پانی پلانے کے لیے گلاس بھی مٹی کے استعمال کرتے ہیں تاکہ مٹی کی بھینی بھینی خوشبو برقرار رہے۔

واضح رہے کہ 500 سال قبل شروع کی جانے والے ’مٹکوں یا گھڑوں والی سبیل‘ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے 72 رفقاء کی یاد میں آج تک جاری ہے۔

مٹی کے برتنوں میں ٹھنڈے پانی کی یہ سبیل یکم محرم الحرام سے 13 محرم تک جاری رہتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید