• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کی بجائے پنکچر کی دکان کھول لو، بی جے پی رکن اسمبلی کا طلباء کو مشورہ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا سے بی جے پی رکن اسمبلی پنّالال شاکیہ نےطلباء کو مشورہ دیا ہے کہ کالج کی ڈگری سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا، موٹر سائیکل کاپنکچر ٹھیک کرنے والی دکان کھول کر اپنی زندگی گزارنی چاہیے، اس دکان سے کم از کم اپنا گزارہ تو چلتا رہے گا۔پنّالال شاکیہ نے یہ مشورہ وزیر اعظم کالج آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران دیا۔اس موقع پر وزیر توانائی پردیومن سنگھ ومر نے پی ایم کالج آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پنّالال شاکیہ نے کہا کہ میں جو بات کہوں گا وہ سائنس اور ریاضی کے فارمولے سے کہوں گا، سمجھ لینا کہ یہ جو یونیورسٹی ہے، تعلیمی ادارے ہیں، یہ کوئی کمپریسر ہاؤس نہیں ہے، اس میں ڈگری کے حساب سے ہوا بھر دی جائے اور وہ سرٹیفکیٹ لے کر چلا جائے، درحقیقت تعلیمی ادارے وہ ہوتے ہیں ،جن کے ’ڈھائی اکشر‘ (ڈھائی حروف) پڑھے سو پنڈت ہوئے، پوتی پڑھ پڑھ جگموا پنڈت بھیا نہ کوئے۔پنّا لال شاکیہ کا کہنا ہے کہ ایک یونیورسٹی وہ تھی جو نالندہ یونیورسٹی مانی جاتی تھی۔ اس کالج میں تو 18 ہزار طلبا ہیں، ان میں 12 ہزار تھے۔ 1200 اساتذہ تھے۔ 11 لوگوں نے اس یونیورسٹی کو جلا دیا تھا۔ 12 ہزار صرف یہ سوچتے رہ گئے کہ میں تنہا کیا کروں گا؟ بھارت کا علم ختم ہو گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید