• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننت امبانی کے ’کالگی‘ کی قیمت سے 150 فلیٹس خریدے جا سکتے ہیں: رپورٹ

فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

گزشتہ ہفتے کے ساتھ ساتھ ایشیاء کے سب سے امیر ترین خاندان ’امبانیز‘ کی شادی بھی ختم ہو گئی مگر اس سے متعلق متعدد معلومات تاحال سامنے آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے دسویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

اننت امبانی نے اپنے اسکول کے دور کی دوست، رادھیکا سے شادی کی ہے جس کا تعلق بھارت کے امیر ترین خاندان مرچنٹ سے ہے۔

اس جوڑی کی شادی میں دنیا بھر سے نامور شخصیات و فنکاروں نے ناصرف شرکت کی بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا۔

اننت اور رادھیکا مرچنٹ نے اپنی شادی کے دوران خوب مہنگے ترین، ہوش اڑا دینے والی قیمت رکھنے والے ملبوسات و زیورات کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر تقریباً 4000 سے 5000 کروڑ بھارتی روپوں کے درمیان لاگت آئی ہے جو کہ امبانی خاندان کی مجموعی ملکیت کا 0.5 حصہ بنتی ہے۔

جہاں اننت امبانی نے اپنی شادی، سنگیت اور استقبالیے کی تقریب میں مہنگے ترین لباس پہنے، وہیں اب اُن کی جانب سے اپنی پگڑی پر لگائے گئے جیولری پیس ’کالگی‘ کی قیمت کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ڈاٹ کام‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اننت امبانی کے ’دی رائل کالگی‘ کی قیمت سے 150 فلیٹس خریدے جا سکتے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب کے دوران پگڑی پر لگائے گئے رائل کالگی کی قیمت 532 کروڑ ہے جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ہیرے پر مشتمل ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید