• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی، موڈیز

اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی۔ 

موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریں گے۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک بھی قرار دے دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلیکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید