وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُرامن رہے، ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوس کا انعقاد ہوا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، افواج کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یومِ عاشور کو پُرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم نے یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کی سر گرمیاں پُرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچیں، وفاق اور صوبوں میں پولیس، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے کےلیے ہم آہنگی قابل ستائش ہے۔