• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے درآمدات ایک ارب ڈالرز سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مالی سال2023۔24 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب ڈالرز سےتجاوز کرگئیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سےدرآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق جولائی2023 تاجون 2024 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب4 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال23-2022 میں ایران سےدرآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر تھا۔

جون2024 میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 39 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔

ذرائع کے مطابق جون2023 میں ایران سے درآمدات 6 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھیں۔

تجارتی خبریں سے مزید