• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آبادی بڑھنے کی شرح 2.55 فیصد، 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے اسکولوں سے باہر

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان کی آبادی بڑھنے کی موجودہ شرح 2.55فیصد ہے اور یہی شرح برقرار رہی تو 2050میں پاکستان کی آبادی دگنا ہو جائیگی،پاکستان شرح آباد ی کےلحاظ سے خطے میں سرفہرست اورشرح آبادی میں اضافے کےلحاظ سے دنیا کے 30بڑےممالک میں شامل ہے جن27ممالک کی پاکستان سے زیادہ شرح آبادی ہے وہ تمام افریقی سب صحارا کے ممالک ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا کی آباد ی کی شرح 2.38فیصد ،بلوچستان 3.2فیصد ، پنجاب 2.53فیصد اور سندھ کی 2.57فیصد ہے،پانچ سال سے16سال کی عمر کےدو کروڑ 53 لاکھ70ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ پاکستان بیورو آف شماریات نے ساتویں مردم شماری کے تفصیلی اعداد وشمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی ، پاکستان کی 40.56فیصد آبادی 15سال کی عمر سے کم ، 26فیصد 15سال سے 29سال کے درمیان اور 79فیصد آبادی 40سال سے کم عمر کی ہے، مجموعی طور پر 61.12فیصد آبادی دیہات اور 39فیصد آبادی شہروں میں بستی ہے، سب سے کم شہری علاقوں میں صوبہ خیبرپختونخوا میں 15فیصد لوگ آباد ہیں جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 54فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید