کراچی(سید محمد عسکری)جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادرے کیو ایس ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام کی درجہ بندی کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کا کسی ایک بزنس ادارے کا ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام ۱۰۰ ٹاپ پروگرامز میں شامل نہیں ہوسکا تاہم چین، بھارت اور سنگاپور کی کئی جامعات کے ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام ٹاپ 100 میں شامل ہیں البتہ پاکستان کے لمس(سلمان داود اسکول آف بزنس) کا ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام 120 میں جگہ بناے میں کامیاب رہا۔ درجہ بندی کے مطابق آکسفورڈ کا ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام پہلے، آئی ای ایس ای بزنس اسکول نیویارک، اسپین دوسرے، ایچ ای سی پیرس کا تیسرا، ایم آئی ٹی امریکا کا چوتھا، لندن بزنس اسکول کا پانچواں، پین(وارٹون) سان فرانسسکو کا چھٹا، نارتھ ویسٹرن امریکا ساتواں، ییل اسکول آف منجمنٹ امریکا کا آٹھواں، انسیڈ فرانس کا نواں اور آئی ای بزنس اسکول اسپین کا دسواں نمبر رہا۔