کراچی(نیوز ڈیسک)بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتوں میں 30فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30فیصد سرکاری ملازمتیں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔طلبہ کا مطالبہ ہےکہ سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لیےمختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔اگرچہ ، سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم 2018 میں ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک میں اسی طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔