لوٹن( شہزاد علی) لوٹن کی پاکستان نژاد نئی میئر کونسلر تہمینہ سلیم اور ڈپٹی میئر کونسلر باباٹونڈے اجیسولہ کو 16 جولائی 2024 کی شب کو کونسل چیمبر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں باضابطہ طور پر تعینات کر دیا گیا ۔پاکستانی اوریجن کونسلر تہمینہ سلیم جو بسکٹ وارڈ کی خدمت کرتی ہیں وہ 2019 سے کونسلر ہیں وہ قانون کے ایک گریجویٹ، سرگرم کارکن، رضاکارانہ سرگرمیوں اور کمیونٹی کاموں میں مصروف رہتی ہیں۔ اپنی تقرری پر کونسلر تہمینہ سلیم نے کہا ہے کہ قصبے کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز اور اعزاز ہے انہوں نے واضح کیا کہ لوٹن اگرچہ مختلف ثقافتوں اور شناختوں کا ٹاون ہے مگر ہم اپنے تنوع میں متحد ہیں اور یہی لوٹن کی سب سے بڑی طاقت ہے نئی میئر کے منتخب کردہ پانچ خیراتی اداروں میں لیول ٹرسٹ یونیفارم ایکسچینج، کری کچن، دی ویسٹ انڈین کمیونٹی ایسوسی ایشن کا لنچون کلب، فیلڈ آف ڈریمز اور فلسطینیوں کے لیے طبی امداد شامل ہیں۔ کونسلر باباٹونڈے اجیسولا 18 سال سے لوٹن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے لاگوس اسٹیٹ یونیورسٹی (LASU) میں میڈیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی سے اپلائیڈ کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی کیا۔ کونسلر اجیسولہ فی الحال آئی ٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں کام کر چکے ہیں۔