• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جمرود(نمائندہ جنگ) کینسر کے علاج میں استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ،اس کے مریضوں میں پریشانی کی مزید لہر دوڑ گئی۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں نے شکایت کی کہ حکومت نے کینسر کی ادویات میں بلا وجہ بہت زیادہ اضافہ کیا ہے جن کی وجہ اس ان کے مشکلات اور تکالیف میں مزید اضافہ ہوا کیونکہ اب اس کا خریدنا ان کی پہنچ سے باہر ہوگئ ہے ۔ فیمورا (لیٹرازول) 2.5mg گولیاں جو خواتین چھاتی کے کینسر میں استعمال کرتی ہیں اس کی قیمت فی ڈبہ جس میں تیس گولیاں ہوتی ہیں آج سے چند مہینے قبل 3500 روپے تھی لیکن آج اس کی قیمت 8500 روپے فی ڈبہ ہے اور اس طرح اس ایک برانڈ میں اب 5500 روپے اضافہ ہوا ہے جو غریب لوگوں اور پھر خاص کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے ۔
اہم خبریں سے مزید