• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحمت کی طاقت ہر گزرتے دن خود کو مضبوط ثابت کر رہی ہے، خامنہ ای

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت کی طاقت ہر گزرتے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہے۔ اتوار کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی رہبر اعلیٰ نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے پیچھے امریکا جیسی طاقتور فوجی، سیاسی اور اقتصادی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طاقت ور حماس سے لڑ رہے ہیں اور ابھی تک گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ لوگ نہتے لوگوں، بچوں، خواتین، اسکولوں اور اسپتالوں پر بم برسا کر غصہ نکال رہے ہیں۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ظالم صیہونی حکومت کے یہ جرائم اور پُرتشدد کارروائیاں دنیا کے سامنے ہو رہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید