• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش احتجاج؛ بھارتی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی متاثرین کو پناہ کی پیشکش

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلادیش میں ہنگاموں سے متاثر ہونے والے شہریوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی یوم شہدا‘ ریلی کے موقع پر کیا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلا دیش خودمختار ملک ہے اور مجھے ان کے داخلی معاملات میں بات نہیں کرنا چاہیے لیکن میں اتنا ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر بے بس بنگلادیشی شہری ہمارے دروازے پر دستک دیتے ہیں تو ہم انہیں ضرور پناہ دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کا حوالہ بھی دیا جس میں بحران کے شکار کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو پناہ گزین کی حیثیت سے رہائش دینے کا کہا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید