• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں 10 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 10 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔ ان عسکریت پسندوں پر داعش سے تعلق رکھنے اور سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید