کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے جرائم ’وبائی بیماری‘ کی صورت اختیار کر گیا۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں خواتین اور لڑکیاں پُرتشدد جرائم کی "وبائی” سطح کا شکار ہیں۔ ایک نئی رپورٹ میں ایک سال کے اندر ایسے 10لاکھ سے زیادہ جرائم درج کیے گئے ہیں۔ برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل اور کالج آف پولیسنگ کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 2022سے 2023تک انگلینڈ اور ویلز میں رپورٹ کیے گئے تمام جرائم کا تقریباً 20 فیصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں ہر چھ میں سے ایک قتل گھریلو تشدد سے متعلق تھا۔