• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، کار الٹنے سے روزگار کیلئے جانیوالے 5 پاکستانی جاں بحق

جدہ (نیوز ایجنسی )سعودی عرب کے شہر جدہ میں روز گار کیلئے جانیوالے5پاکستانی کارالٹے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق تحصیل خیرپور ناتھن شاہ ضلعہ دادو صوبہ سندھ سے ہے ، ہلاک شدگان میں محب بگھیو ،شہزاد و ببر اور سہیل ببر گائوں دھنی بخش بگھیو کے رہائشی شامل ہیں جبکہ 2 جاںبحق افراد اعظم چانڈیو اور دوسرے کا تعلق گاں کوڑو چانڈیو تعلقہ خیرپور ناتھن سے ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں ہلاک افراد سعودی عرب میں روزگار کیلئے گئے تھے ،جدہ سے مزدوری کیلئے حیاغسیم کے علاقے کی طرف جانے کے دوران حادثہ پیش آیا ہے ، ہلاک افراد کھجور کا سیزن شروع ہونے قصیم کے علاقے میں مزدور کیلئے ٹیکسی کار پر جا رہے تھے ، تیز رفتاری کے باعث کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید