• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے مددگار امریکی رضاکاروں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ

نابلوس فلسطین(اے ایف پی) اسرائیلی نوآبادیاتی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر ملکی امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اتوار کو یہاں فلسطینی کاشت کاروں کی مدد کرنے والے غیر ملکی رضاکاروں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ۔ جن میں کچھ رضا کار زخمی ہوئے اور انہیں علاج معالجے کےلیےاسپتال لے جانا پڑایہ بات اسرائیلی فوجی ترجمان نے بتائی ۔8رضاکار جو امریکی تھے، وہ فلسطینی کاشت کاروں کے ساتھ ایک قصبے مقرہ کے زیتون کے باغات میں کام کررہے تھے ۔ ایک جرمن نژاد امریکی ڈیوڈ ہمل نے بتایا کہ اسرائیلی آبادکار ان پر حملہ آور ہوئے وہ مکمل پرامن اورکسی کے لیے بھی کوئی خطرہ نہیں تھے ۔ جب یہودی آبادکاروں نے بلاجواز انہیں زد و کوب کرنا شروع کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید