• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آ باد (آئی این پی )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کیخلاف ہوگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے ہوگا، پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کیلئے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہے، عوام نے آئندہ جمعہ کے احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈان کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید