• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں جوا کھیل کر پھنس جانے والوں کو مدد کی پیشکش

لندن (پی اے) جوا کھیل کر مشکل میں پھنس جانیوالے جواریوں کی مدد کرنیوالی چیرٹی GamCare نے 2021میں یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران جو ا کھیل کر پھنس جانے والے لوگوں کو مدد کی اپیل کی ہے ، چیریٹی کا کہناہے کہ یووفٹبال کے بعد مدد کیلئے موصول ہونے والی کالز میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، GamCar جو نیشنل گیمبلنگ ہیلپ لائن چلاتی ہے کا کہناہے کہ اسے اس بات کی تشویش ہے کہ اب جبکہ یوروفٹبال ٹورنامنٹ ختم ہوچکاہے لوگ جوئے کے دوسرے طریقوں کی طرف متوجہ نہ ہوجائیں ہیلپ لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپ میں انگلینڈ گیمز کے دوران سلواکیہ کے خلاف انگلینڈ کے دوسرے رائونڈ کے گیمز کے دوران بھی کالز کا تانتا بندھا رہا،چیرٹی کا کہناہے کہ اسے اصل تشویش ان نوجوانوں کی جانب سے ہے جنہوں نے یورو گیمز کے دوران پہلی مرتبہ رقم لگائی اور پھر رقم میں اضافہ کرتے چلے گئے اور اب وہ جوئے کے دوسرے طریقوں جن میں آن لائن کیسینو گیمز شامل ہیں کی جانب دیکھ رہے ہیں ،GamCare کیلئے یوگوو کی جانب سے اس سال کے شروع میں 5,000افراد سے کئے گئے سروے کی رپورٹ کے مطابق 16سے 24 سال کے جن نوجوانوں نے گزشتہ 12ماہ کے دوران جوا کھیلا انھیں زیادہ عمر کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ منفی اثرات اور تجربات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ سال اس عمر کے جن نوجوانوں نے جوا کھیلا ان میں سے 25فیصد کو مینٹل ہیلتھ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ،گیم کیئر کیلئے کام کرنے والے ایک فرد میٹ برگس کا کہناہے کہ جن لوگوں یورو گیمز کے دوران جوا کھیلنا شروع کیا ان کے اب جوئے کے دیگر طریقوں میں ملوث ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔GamCare کا کہناہے کہ ہمارے ایڈوائزر ہمہ وقت آپ کی بات سننے اور آپ کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں ۔ خواہ رابطہ TalkBanStop کے ذریعے کیا جائے یا کسی اور ذریعے سےنیشنل گیمبلنگ ہیلپ لائن جوئے سے متعلق مسائل کے شکار کسی بھی شخص کو انتہائی رازداری کے ساتھ مشورہ بھی دیتی ہے اور سپورٹ بھی فراہم کرتی ہے۔

یورپ سے سے مزید