• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی کی شاندار دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی، کمیونٹی رہنما

گریٹر مانچسٹر/بولٹن (ابرار حسین) معروف عالم دین اور عالمی مبلغ اسلام پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی قادری چشتی کے انتقال کی خبر برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح یہاں گریٹر مانچسٹر میں بھی انتہائی دکھ اور صدمے کے ساتھ سنی گئی۔ مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ اس سلسلے میں گریٹر مانچسٹر کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجلاس منعقد کئے گئےجن میں پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی قادری کی دینی اور روحانی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میلاد ہائوس میں پروفیسر پیر سید غلام دستگیر گیلانی کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس میں حضرت علامہ محمد حنیف ساقی، علامہ مفتی محمد عنصر القادری، علامہ مفتی محمد اسلم نقشبندی، علامہ مفتی محمد نواز بشیر جلالی نے مرحوم کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی دینی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی ان کی شاندار دینی خدمات ان کی خوبصورت باتیں اور ان کے روحانی کردار کو ہمیشہ یاد کرتی رہے گی۔ انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس میں قاری اورنگزیب چشتی، علامہ خورشید قصوری، حافظ سبطین علی، قاری محمدنثار، علامہ عبدالغفور چشتی، علامہ افتخار احمد سیالوی، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، استاد محمد صفدر، علامہ قاری احمد بیگ قادری، محمد فاروق قریشی، الحاج قمر شہباز فریدی، قاری محمد اعجاز چشتی نے کہا کہ مرحوم اخلاص اور محبت کا پیکر تھے انہوں نے برطانیہ کے مسلمانوں کیلئے بڑا کام کیا خاص طور پر دینی تعلیم و تدریس کے سلسلے میں ان کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پیر صاحب کی برطانیہ اور یورپ میں ان کی اعلیٰ خدمات جو انہوں نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کی تھیں اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نبیﷺ کی سفارش و شفاعت نصیب فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے جبکہ پیر صاحب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والے دیگر افراد میں مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، علامہ مفتی نصیراللہ نقشبندی، علامہ محمد ایوب چشتی، انجمن مصحبین مشائخ بگھار شریف کے سرپرست اعلیٰ حاجی نذیر حسین عباسی، محمد منیر، فیاض اختر، حافظ امجد محمود بگھاروی، محمد عرفان، قاری ارشد محمود بگھاروی، ماجد حسین، چوہدری بشیر رٹوی، سید تصور حسین شاہ، صوفی محمد مسکین نقشبندی چوراہی، قاری محمد رفیق خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ چورہ شریف، مولانا مبارک حسین، علامہ عبدالرئوف نقشبندی، کونسلر چوہدری شہباز سرور، قاری معین اختر اور دیگر شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید