• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف قانون ترجمان مقرر کرنے پر وزیراعلیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان حکومت کے خلاف قانون ترجمان مقرر کرنے پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کےبرخلاف ایک شخص شاہد رند کو ترجمان بلوچستان حکومت مقرر کرنے پر عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ نے وزیراعلی سرفراز بگٹی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینج آج منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔درخواست گذار عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 26 جولائی 2023 کو اپنے فیصلے میں ترجمان بلوچستان حکومت، کوارڈینیٹرز، فوکل پرسن و کنسلٹنٹ کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا مگر موجودہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حب چوکی ساکران کے رہائشی ایک شخص شاہد کو ترجمان بلوچستان حکومت مقرر کیاہے۔ جو کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کھلی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید