متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق کا اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا کا رخ کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہزادی نے طلاق کے اعلان کے بعد پہلی بار پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ننھی پری، 2 ماہ کی بیٹی مہرہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاپوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک سفید گھوڑے کے پورٹریٹ کے سامنے کھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ کہے بغیر صرف سفید دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے لیے اور ان کی بیٹی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ نے گزشتہ برس اماراتی کاروباری شخصیت شیخ مَانع المکتوم سے شادی کی تھی۔
شادی کے ایک سال بعد رواں سال مئی میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنے نام کے اوپر مہرہ رکھا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے سابقہ شوہر شیخ مَانع المکتوم کی دوسری خواتین میں دلچسپی کی وجہ سے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی طلاق کا اعلان کیا۔