• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن نو ماہ بعد بحال، ٹرائل ٹرین ہرنائی پہنچ گئی

ہرنائی( نامہ نگار) ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر گزشتہ نو ماہ سے معطل ٹرینوں کی آمد رفت بحال ہو گئی ۔گزشتہ سال جون اور جولائی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کو مختلف مقامات پر شدید نقصان پہنچایا تھا اور ریلوے سروس معطل تھی ۔ ٹریک کی تعمیر ومرمت کےلیے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کوششوں سے وزارت ریلوے نے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کیا جو نو ماہ سے جاری تھا ۔ آج 21اپریل کو سبی سے ٹرائل ٹرین روانہ کی گئی جوشام پانچ بجے کے قریب ہرنائی پہنچ گئی۔ ٹریک کی تعمیر ومرمت ٹریک بحالی سے ہرنائی سبی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید