خیرپور(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہےکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظور نہیں دی مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر کے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کینالز نکالنے کے ہم سب سے بڑے مخالف ہیں وہ وسان ہاؤس خیرپور میں درگاھ ہنگورجہ کے سجادہ نشین و سینیٹر پیر سید کاظم علی شاہ لکیاری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی ایم این اے، پیپلزپارٹی ضلع خیرپور کے صدر نواب خان وسان، بیریسٹر ہالار وسان اور میونسپل کمیٹی خیرپور کے چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے18اپریل کو حیدرآباد میں کینالز کیخلاف تاریخی جلسہ کر کے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کینالز بنانے نہیں دیگی ہم بھی واضح کرتے ہیں کہ ہم کینالز بنانے نہیں دیں گے کینالز کیخلاف ہم نکلے ہوئے ہیں عوام کے پاس جارہے ہیں کینالز کےنقصانات سے سندھ کو آگہی دے رہے ہیں سندھ کو کسی صورت میں بنجر بننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ہمارے محب وطن سربراہ ہیں مخالفین ان کےخلاف غلط بیانی کررہے ہیں۔