• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کیخلاف مہم چلانے کا مقدمہ، FIAکی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا صدیق انجم اور دیگر ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ نئی رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکم امتناعی برقرار رکھا ہے، جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی تو ایف آئی اے کے لاء افسر نے بتایامقدمہ سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہےدرخواست گزارکے وکیل نے کہا ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے رپورٹ کے مطابق جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی تھی تاہم جج نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہارپورٹ میں کس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید