• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن پر عملدرآمد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن پر عملدرآمد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس سے متعلق پائلٹ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن پر عملدرآمد درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی آئی اے کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا۔ سیکریٹری ایوی ایشن کو 2 بار بلایا گیا وہ نہیں آئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سیکریٹری ایوی ایشن کو کیوں بلانا چاہتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے انہیں رپورٹ کی وضاحت کے لئے طلب کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید