کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں قادیانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کاہجوم کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مقدمہ میں نامزد 200افراد سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے 15افراد میں شامل یاسر اختری کھارادر کا یوسی چیئر مین ہے واضح رہے کہ 18اپریل بروز جمعہ پریڈی تھانے کی حدود صدر موبائل مارکیٹ کے قریبواقع اقلیتی عبادت گاہ کے باہر مشتعل ہجوم نے احمدیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والےلئیق احمد چیمہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ساؤتھ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا اور جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لئیق احمد چیمہ پر تشدد اور قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کی گئی۔ تفتیش کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کھارادر یو سی چیئرمین یاسر اختری بھی شامل ہیں۔