اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا، پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی 22فیصد کے حساب سے بڑھ کر 61.8ارب روپے ہو گئی ، پہلی سہ ماہی کا خالص منافع 1.2ارب روپے تک پہنچ گیا ،پی ٹی سی ایل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم باماترف نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یو فون کی آمدنی پہلی سہ ماہی 2024 کے مقابلے میں 21فیصد بڑھی،یوفون نے سہ ماہی کے دوران آپریٹنگ منافع میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، یو مائیکروفنانس بینک (یو بینک) نے آمدنی میں سال بہ سال 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا،پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ نے 22فیصد کی شرح سے آمدن میں اضافہ کیا۔