کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں سول ججزاور جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کی شرائط میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائی کورٹ میں سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کی شرائط میں تبدیلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں وکلا کے لئے 2 سال پریکٹس کی شرائط عائد کی ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں کے سرکاری ملازمین کے لئے کوئی شرط نہیں۔ ہزاروں وکلا کا بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ججز کی بھرتیوں کے لئے بنیادی شرائط بھی تو رکھی گئیں ہیں، یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وکلا کی 2 سالہ پریکٹس بھی امتیازی سلوک ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اگرمتعلقہ ادارے بنیادی شرائط طے کرسکتے ہیں تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 5برسوں کے بعد بھرتیوں کا اشتہار آیا ہے۔