ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد چترال ایک مقامی بولر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
احمد شہزاد کو چترال میں ٹیپ بال کرکٹ میں مقامی بولر نے پریشان کردیا۔
ٹیسٹ کرکٹر کو اس بولر نے کُھل کر ہٹ نہ لگانے دی اور کلین بولڈ کردیا۔
آج کے دن بھی ہونے والے دونوں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی بال نہ پھینکی جا سکی۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی کے اسٹار بیٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔
بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لامین یامال ناصرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈکپ کا ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا، آئی سی سی ورلڈکپ دو اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک کھیلا جائے گا،
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
انڈونیشیا میں جاری فیفا آسیان کپ میں فلپائن کو بھی اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں اسے ویتنام نے 0-1 سے ہرایا تھا۔
پاکستان مینز نے پہلے فلپائن کو اور پھر کویت کو شکست دی۔ پاکستان ویمن ٹیم کو ہانگ کانگ چائنا نے شکست دی۔
آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹرائی سیریز کا امکان نہیں ہے۔ آئندہ برس جنوری میں سہہ ملکی سیریز کی تجویز تھی، ذرائع
ارشد ندیم کی پانچویں اور چھٹی تھرو بھی ضائع ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مشکل زاویے سے شاندار گول کرکے سب کو حیران کر دیا۔
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم نے خود سے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
گیانی انفنٹینو نے سید محسن گیلانی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ کپ میں بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہوں۔