• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو میگلومی ایکس 8 متعارف کرانیوالا پاکستان کا پہلا سرکاری ادارہ

کراچی(نیوز ڈیسک)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) پاکستان کا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ، جس نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیز ترین امیونو اسے انالائزر، میگلومی ایکس 8(سنیب ڈائیگناسٹک) متعارف کرایا ہے۔ اس نئی مشین کی افتتاحی تقریب جے ایس ایم یو کی لیبارٹری اور بلڈ بینک میں منعقد ہوئی۔وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہونے کے ناطے ہماری ترجیح ہے کہ سندھ کے عوام کو مناسب اور کم قیمت پر سب سے جدید تشخیصی خدمات فراہم کی جائیں۔ جے ایس ایم یو لیبارٹری میں اس ٹیکنالوجی کے تعارف سے کمیونٹی کو جامع اور قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید